Featuredاسلام آباد

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائے جانے کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائے جانے کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل 10 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے حقِ دفاع بحال کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close