Featuredسندھ

ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کراچی: ساتویں مردم شماری میں ضلع شرقی نے آبادی کے لحاظ سے ضلع وسطی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سندھ کے 6 ڈویژن اور 30 اضلاع میں سب سے زیادہ شرح نمو کراچی ڈویژن اور اس کے 6 اضلاع میں دیکھی گئی ہے۔

22 مئی 2023 کے وفاقی ادارہ شماریات کے غیر حتمی اعداد و شمار کے ڈیش بورڈ اور مشترکہ مفادات کونسل سے منظور ہونے والی خانہ و مردم شماری کا جائزہ لیا جائے تو صوبہ سندھ کی مجموعی اور پانچ ڈویژن کی آبادی میں کمی ہوئی جبکہ صرف کراچی ڈویژن کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں ضلع شرقی 39 لاکھ 50 ہزار 31 نفوس کے ساتھ شہر قائد کا سب سے بڑا ضلع بن گیا ہے اس سے پہلے وسطی سب سے زیادہ آبادی والا ضلع تھا جہاں اب 38 لاکھ 22 ہزار 325 نفوس رہائش پزیر ہیں۔

ضلع جنوبی میں 23 لاکھ 29 ہزار 764، ضلع غربی میں 26 لاکھ 79 ہزار 380، ضلع کیماڑی میں 20 لاکھ 68 ہزار 451، ضلع کورنگی میں 31 لاکھ 28 ہزار 971 جبکہ ضلع ملیر کی آبادی 24 لاکھ 3 ہزار 959 افراد کو شمار کیا گیا ہے۔

حیدرآباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 246 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس ڈویژن میں شامل ضلع بدین میں 19 لاکھ 47 ہزار 81، ضلع دادو میں 17 لاکھ 42 ہزار 320، ضلع حیدرآباد میں 24 لاکھ 32 ہزار 540، ضلع جامشورو میں 11 لاکھ 17 ہزار 308، ضلع مٹیاری میں 8 لاکھ 49 ہزار 383، ضلع سجاول میں 8 لاکھ 39 ہزار 292، ٹنڈو الہ یار میں 9 لاکھ 22 ہزار 12 جبکہ ضلع ٹھٹھہ میں آبادی 10 لاکھ 83 ہزار 191 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

لاڑکانہ ڈویژن میں 70 لاکھ 93 ہزار 706 افراد رہائش پزیر ہیں۔ اس ڈویژن میں شامل ضلع جیکب آباد میں 11 لاکھ 74 ہزار 97، ضلع قمر شہداد کوٹ میں 15 لاکھ 14 ہزار 869، ضلع کمشور میں 12 لاکھ 33 ہزار 957، ضلع لاڑکانہ میں 17 لاکھ 84 ہزار 453 جبکہ ضلع شکارپور کی آبادی 13 لاکھ 86 ہزار 330 افراد ریکارڈ کی گئی ہے۔

میرپورخاص ڈویژن 46 لاکھ 19 ہزار 624 افراد پر مشتمل ہے، اس ڈویژن میں ضلع میرپورخاص میں 16 لاکھ 81 ہزار 386، ضلع تھرپارکر میں 17 لاکھ 78 ہزار 407 اور ضلع عمر کوٹ میں 11 لاکھ 59 ہزار 831 افراد شمار کیے گئے ہیں۔

سکھر ڈویژن میں 60 لاکھ 10 ہزار 41 افراد مقیم ہیں، اس ڈویژن میں شامل ضلع گھوٹکی میں 17 لاکھ 72 ہزار 609، ضلع خیرپور میں 25 لاکھ 97 ہزار 535 اور ضلع سکھر میں 16 لاکھ 39 ہزار 897 افراد گنے گئے ہیں۔

شہید بینظیر آباد کی آبادی 59 لاکھ 30 ہزار 649 افراد تک پہنچ گئی ہے، اس ڈویژن میں شامل ضلع نوشہرو فیروز میں 17 لاکھ 77 ہزار 82، ضلع سانگھڑ میں 23 لاکھ 8 ہزار 465 اور ضلع شہید بینظیر آباد میں 18 لاکھ 45 ہزار 102 افراد کو شمار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 22 مئی 2023 کے ڈیش بورڈ کے غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 773 افراد پر مشتمل تھی جو اب 1 کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 246 نفوس کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 81 لاکھ 96 ہزار 835 افراد سے کم ہوکر 70 لاکھ 93 ہزار 706، میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 51 لاکھ 75 ہزار 232 سے کم ہوکر 46 لاکھ 19 ہزار 624، سکھر ڈویژن کی آبادی 67 لاکھ 37 ہزار 968 سے کم ہوکر 60 لاکھ 10 ہزار 41 جبکہ شہید بینظیر آباد کی آبادی 63 لاکھ 860 نفوس سے کم ہوکر 59 لاکھ 30 ہزار 649 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

البتہ 22 مئی سے موازنہ کریں تو کراچی ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار 504 سے بڑھ کر 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 ہوگئی ہے۔ صوبہ سندھ کی مجبوعی آبادی بھی 5 کروڑ 79 لاکھ 7 ہزار 172 سے کم ہوکر 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 نفوس کی سطح پر آگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close