بچوں سے کام لینا غیرقانونی ، غلط اور غیراخلاقی ہے
کراچی: بچوں پرظلم کرنے والے بااثرلوگ جانتے ہیں آسانی سے ضمانت مل جائیگی
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ رضوانہ جیسے واقعات اکثر بااثر اور پڑھے لکھے گھرانوں میں ہوتے ہیں۔
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو بیان میں کہا کہ رضوانہ جیسے واقعات میں ملوث بااثر لوگ جانتے ہیں کہ انہیں آسانی سے ضمانت مل جائے گی۔ کوئی احتساب نہیں ہوگا۔ بچوں سے کام کروانا غیرقانونی، غلط اور غیر اخلاقی ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خدا کے لیے، ان بچوں اور ملک کے مستقبل کے لیے یہ بات سمجھیں اور اسے روکیں۔میرا یہ پیغام ان ماں باپ کے لیے نہیں ہے جو مجبوری کی وجہ سے اپنے بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں۔کوئی ماں، کوئی باپ یہ نہیں چاہے گا کہ جس عمر میں اس کے بچے کو پڑھنا لکھنا اور کھیلنا چاہیے وہ اس سے کام کروائے۔
“When there are cases like Rizwana, there MUST BE ACCOUNTABILITY!”
Says @TheMahiraKhan
Mahira speaks from the heart about the struggles of parents struggling below the poverty line.
Instead of exploiting their children we can instead offer them a better life, an education!… pic.twitter.com/17uB1LidlB— Nadia Jamil (@NJLahori) August 7, 2023
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں معاشرے کے خوشحال طبقے سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان بچوں کے لیے آواز اٹھائیں اور قانون سازوں پر زور دیں کہ وہ تمام ضرورت مندوں بچوں کے لیے ایسے اقدامات کریں کہ انہیں کام نہ کرنا پڑے۔ یہ آپ کی ، میری اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔