Featuredسندھ

پاکستان کا 76 واں جشن آزادی ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

کراچی: پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج پیر 14 اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی، ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دریں اثنا آج پاک فوج کی طرف سے لاہور میں21 توپوں کی سلامی اور مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔
مزار قائد پر تبدیلی گارڈزکی تقریب منعقد ہوئی، جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز علی الصبح وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی داراحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوئی، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی اور امن وسلامتی کی دعائیں مانگی گئیں اور پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے نے سلامی دی۔

واہگہ بارڈر پر صبح کے وقت پرچم کشائی جبکہ شام کو پرچم اتارے جانے کی تقریب ہوگی۔ رینجرز کا خصوصی اسکواڈ روایتی پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی،تحائف اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ ہوگا۔

مزید بر آں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان کا جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز، گہرے سمندر میں پاکستان اور یو اے ای کا پرچم لہرا دیا۔خاور اقبال نے متحدہ عرب امارات کے سمندر میں جاکر پاکستانی پرچم لہرایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close