پنجاب

لاہورہائی کورٹ کا نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پراعتراض

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔ پاکستان ویوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماجی کارکن آمنہ ملک کی جانب سے دائرکی گئی تھی، جو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی ۔ رجسٹرار آفس کا موقف تھا کہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست کے ساتھ ہائیکورٹ کا 24 اگست کا حکم منسلک نہیں کیا گیا۔
درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نوازشریف تواتر کے ساتھ سپریم کورٹ اور ججز پر تنقید کر رہے ہیں، عدلیہ مخالف بیانات اور تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں جس کے باعث درخواست گزار نے استدعا کی کہ نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close