اسلام آباد

نگراں وزیر اعظم سے توقع ہےکہ ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جارہی تھی، نگراں وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کریں گے

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں ہے، پی پی اور مسلم لیگ ن نے تو ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی آج کور کمیٹی ہوگی، نگراں وزیر اعظم سے تحریک انصاف کو توقع ہے، کہ ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو، ہمیں امید ہے الیکشن فری اور فیئر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جارہی تھی، نگراں وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کریں گے، پی ٹی آئی کی جو خواتین زیر حراست ہیں انہیں رہا کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو حق حاصل ہے کہ انہیں جیل میں سہولیات دی جائیں، اگر جیل میں ان کے وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ہوگی تو یہ ناانصافی ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close