اسلام آباد

اسحاق، نثار اور فضل الرحمان سمیت 528 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے

اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ کو مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو گئی لیکن اسحاق ڈار، چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمان سمیت 528 ارکان نے اب تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کرانے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، کیپٹن (ر) صفدر عباسی اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت 528 ارکان قومی اور اور صوبائی اسمبلیوں نے گواشوارے جمع نہیں کرائے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 46 فیصد ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، جس میں پنجاب اسمبلی کے 192، سندھ کے 83، خیبر پختونخوا کے 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 18 ارکان شامل ہیں جب کہ سینیٹ کے 34 اور قومی اسمبلی کے بھی 141 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close