پنجاب
عام انتخابات فروری میں ہوں گے
لاہور: مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔
رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آئین اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کا پابند کرتا ہے مگر اُسی آئین میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی واضح حکم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی واضح کیا جاچکا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کا انعقاد نوے دن میں ممکن نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل آئین کے تحت حلقہ بندیاں کرنا ضروری ہیں۔