Featuredاسلام آباد
حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہو گی: الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہو گی۔
عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے۔
اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کر دیا ہے۔