ڈی آئی خان، انتظامیہ نے مجالس و جلوس کے شرکاء پہ مقدمات درج کرلیئے
ڈی آئی خان: محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے مجالس و جلوسہائے عزا کے خلاف مقدمات بھی درج کئے ہیں۔ پہلا مقدمہ تھانہ پروآ پولیس نے تھلہ ہزارہ پکہ میں رات کو دلحانان متولی تھلہ ہزارہ پکہ اور 250 سے 270 مردوں کی طرف سے مجالس پروگرام میں شرکت اور 50 سے 60 خواتین کے جلوس کے انعقاد پر 188PPC-107 Police Act کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ حالانکہ مذکورہ جلوس و مجلس روایتی ہے، جس کو گزشتہ سال بھی پولیس کی جانب سے سکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔ اخباری رپورٹ کے مطابق مقدمہ مجلس عزا میں زیادہ افراد کی شرکت کے باعث درج کیا گیا۔ اسی طرح تھانہ سٹی کی حدود میں واقع امام بارگاہ امام علی (ع) کے متولی سید علی رضا شاہ کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پہ بھی الزام ہے کہ ان کی قیادت میں نکالے گئے تعزیے کے جلوس میں 400 افراد نے شرکت کی۔ حالانکہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے 80 افراد کی اجازت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جس تعزیے کے جلوس میں زیادہ افراد کی شرکت کو پولیس نے بہانہ بناکر مقدمہ درج کیا ہے۔ اس تعزیے کو اٹھانے کیلئے 80 سے 90 افراد کی موجودگی ضروری سمجھی جاتی ہے جبکہ انتظامیہ نے صرف 80 افراد کی شرکت کی اجازت دی تھی۔