Featuredسندھ

کراچی؛ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن ، ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد

  کراچی: سندھ  رینجرنے چینی اور دیگر اناج کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاؤن میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تقریباً ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کرلی۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن، حب ریور روڈ پر واقع دو مختلف گوداموں سے مجموعی طور پر چینی کی ایک لاکھ 40 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد کی جانے والی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے، ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی، برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورنگی میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جانا ہے جس میں بھاری مقدار میں آٹا اور چینی بڑی مقدار میں برآمد کیے جانے کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close