Featuredپنجاب

پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنوں کا اعلان

سراج الحق کا کہنا تھا کہ موت کا انتظار کرنے کی بجائے گھروں سے نکلیں

لاہور: پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا، جماعت اسلامی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے ، عوام سے اپیل کرتا ہوں ،کہ اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے ، موت کا انتظار کرنے کی بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو یہ اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close