انٹرٹینمنٹ

سہانا خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار پر بات کرنے پر تنقید کی زد میں

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار پر بات کرنا مہنگا پڑ گیا

حال ہی میں سہانا خان نے معاشرے میں خوبصورتی کے غیر حقیقت پسندانہ معیار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس پر اُنہیں نیٹیزنز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا سہانا خان کے بیان ہر کہنا ہے کہ اپنی جِلد سفید کرنے کے لیے کاسمیٹک سرجری اور جعلی ادویات کا سہارا لینے والی سہانا خان اس موضوع پر کیسے بات کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

سہانا خان نے حال ہی میں ایک بیوٹی برانڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی جس کی وہ اور اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ کیارا ایڈوانی ایمبیسڈر ہیں۔

تقریب کے دوران سہانا خان کا ارجن کپور سے معاشرے میں رائج خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری نسل کا خیال ہے کہ ظاہری شکل ہی سب کچھ ہے، اسی لیے معاشرے میں خوبصورتی سے متعلق متعدد غیر حقیقی معیار اور ٹرینڈز سیٹ ہو چکے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں ان پیمانوں کو توڑنا ہوگا اور ان کی حوصلہ افزائی سے گریز کرنا ہوگا۔

سہانا خان کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو فریب قرار دیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سہانا خان نے اپنی جِلد سفید کروانے کے لیے بیوٹی ٹریٹمنٹس کا سہارا لیا ہے، وہ اس قسم کا بیان دینے کے قابل کیسے ہو سکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close