ڈریسنگ روم کی خبریں جو میڈیا تک پہنچاتا ہے اسکو شرم آنی چاہیے : ثناء میر
ڈریسنگ روم کی خبریں میڈیا میں لیک ، اس سے زیادہ کوئی چیز ٹیم کو نقصان نہیں پہنچاسکتی
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آنے پر بھڑک اٹھیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں جو میڈیا تک پہنچاتا ہے اسکو شرم آنی چاہیے، اس سے زیادہ کوئی چیز ٹیم کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔
گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
Heart breaking news so close to the World Cup. Disappointed to see people sharing conversations from @babarazam258 from the dressing room to the media. Anyone passing it out of that room & the ones sharing should be ashamed. It is against the sanctity of the team. No injury can… https://t.co/qMKQqJTQse
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) September 16, 2023
انہوں نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے خبر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ورلڈکپ سے یہ پاکستان کیلئے بڑا نقصان ہے۔