Featuredسندھ

سی اے اے کا ائرپورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کے لیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

 کراچی اور لاہور ائرپورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ائرپورٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کے لیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ائرپورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو بچانے کے لیے جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سی اے اے نے درخواستیں طلب کرلی ہیں جب کہ ٹینڈر 28 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔

طیاروں اور فضائی سفر کو پرندوں سے محفوظ بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ، جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ کراچی اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ لاہور پر جدید خودکار نظام نصب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور ائرپورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ائرپورٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کے لیے چیلنج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close