الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کا کام مکمل
الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا۔باضابطہ منظوری کے بعد عبوری لسٹ آج جاری کی جائے گی۔
قومی اسمبلی کی ایک نشست کےلئے نو لاکھ سے زائد آبادی کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار 595 رکھا گیا ہے۔سندھ میں قومی اسمبلی کی ایک سیٹ 9 لاکھ 13 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی
خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی سیٹ کا کوٹہ 9 لاکھ 7 ہزار 913 پر مشتمل ہے۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کا کوٹہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 ہے۔ اسلام آباد کیلئے قومی اسمبلی کا کوٹہ 7 لاکھ 87 ہزار 954 رکھا گیا ہے۔
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے کوٹہ 4 لاکھ 29 ہزار 929 ہے۔سندھ میں 4 لاکھ 28 ہزار 431 آبادی پرصوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ ہوگا۔کے پی اسمبلی کےحلقے کا کوٹہ 3 لاکھ 55 ہزار 270 نفوس پر مشتمل ہوگا۔
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 نفوس پررکھا گیا ہے۔حلقہ بندیوں پراعتراضات اور تجاویز27 ستمبر سے 28 اکتوبر دائرہو سکیں گی۔ عبوری حلقہ بندیوں پر اعتراضات 28 اکتوبر سے 26 نومبرتک نمٹائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کرے گا۔