Featuredدنیا

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈ میں ملوث قرار دیا

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈ میں ملوث قراردیا

ٹرمپ اور ان کی کمپنیوں نے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔عدالت نے ٹرمپ کے بعض بزنس سرٹیفکیٹ کینسل کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ کے دو بڑے بیٹے بھی دھوکہ دہی میں ملوث قرار دیا۔فیصلے کے بعد نیویارک میں ٹرمپ کے لیے بزنس کرنا مشکل ہوسکتا ہے

امریکی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاٹرمپ یہ ثابت نہیں کرسکے کہ انکی ایک پراپرٹی کا خواہش مند خریدار سعودی عرب میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن پراپرٹیز کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ان میں مار اے لاگو، پارک ایونیو پر واقع عمارت،ٹرمپ ٹاور میں پینٹ ہاوس اور ویسٹ چیسٹر کاونٹی میں ایک اسٹیٹ شامل ہے۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل Letitia James نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ نے اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا تاکہ وہ بہتر بزنس ڈیل کرسکیں۔

ٹرمپ،کے وکلاء کا دعوی تھا کہ سابق صدرنے اثاثوں کی قیمت درست بتائی تھی اور یہ وہ مالیت ہے جوٹرمپ نے بطور وژنری رئیل اسٹیٹ ڈیولپر سمجھی تھی۔

سابق صدرٹرمپ اور انکے بزنس ساتھیوں کیخلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close