Featuredپنجاب

کسی کا جرم اس لیے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے

گوجرانوالہ: الیکشن لڑنے کیلئے کسی کا جرم معاف نہیں کیا جا سکتا، بار بار سازش کے ذریعے نواز شریف کو نکال کر ترقی کا سفر روکا گیا

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر حملوں کی تفتیش آرمی نے ہی کرنی ہے، جس جتھے نے 9 مئی بپا کیا انہیں اپنا جرم فیس کرنا ہوگا، کسی کا جرم اس لیے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں، ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے، نواز شریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل بتائیں گے۔

راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ بار بار سازش کے ذریعے نواز شریف کو نکال کر ترقی کا سفر روکا گیا، 1999 میں لوڈ شیڈنگ اور خود کش حملوں کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا،21 اکتوبر کو ملک کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کا استقبال ویسا ہوا جیسا ہم چاہتے ہیں تو ترقی کا سفر ٹھیک سے آگے بڑھے گا، جب تک کارکنان ذاتی طور پر ذمہ داری نہیں لیں گے اس وقت تک بات نہیں بنے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف انتقام پر یقین نہیں رکھتے، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر ملک کی خاطر فتنے کو ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کی، بلاول بھٹو نے اٹھ کر شہباز شریف کی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین اٹھے اور کہنے لگے میں ساتھ نہیں بیٹھوں گا، تم سب کو جیلوں میں بند کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close