پنجاب

وزیر قانون پہ پسرور بار ایسوسی ایشن کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند

پسرور: پسرور بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان کے خلاف انتخابی اصلاحات ترمیم میں ختم نبوت ﷺ کی شق ختم کرنے پر پسرور بار ایسوسی ایشن میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے ختم نبوت ﷺ کو تبدیل کرکے گناہ کبیرہ کیا ہے اور اپنے ذاتی مفادات کو مذہبی تقدس اور معاملات پر ترجیح دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پسرور عرفان گوندل اور صدر بار سیالکوٹ شوکت علی چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر بار شوکت علی چودھری نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں حکومت کے خلاف انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت ﷺ شق ختم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ اور پسرور نے حکومتی انتخابی اصلاحات بل مستر کردیا ہے۔ حکومت کے خلاف ختم نبوت ﷺ شق ختم کرنے پر بھرپور احتجاج کریں گے اور حکومت کو اس حساس معاملے پر معافی نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close