اسلام آباد

ایڈمرل ذکاء اللہ کی وزیراعظم اور صدر مملکت سے الوادعی ملاقات

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر مملکت ممنون حسین سے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے ایڈمرل ذکاء اللہ کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا جبکہ صدر مملکت نے پاک بحریہ کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈمرل ذکا اللہ کی الوداعی ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ سربراہ پاک بحریہ نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکیں۔ جس سے ملک کا بحری دفاع مضبوط ہوا اور پاک بحریہ پر قوم کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایڈمرل ذکاءاللہ کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا اور مستقبل میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close