کھیل و ثقافت

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بنائی گئیں

ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنا دی۔

جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ بنا دی، سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا  کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنائیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں دو سنچریاں بنی ہیں، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنیں۔

چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا، ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا، جنوبی افریقا نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں کیں، انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close