کھیل و ثقافت

ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی

 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئےعالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 428 رنز کا ہدف دیدیا۔

429 رنز کے مشکل تعاقب کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رن کا پہاڑ کھڑا کردیا، جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 428 رنز بنائے جو عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 417 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا کے وینڈر ڈوسن نے 108 ، ایڈم مارکرم نے 106 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 100 رنز بنائے۔

ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا، ڈینوتھ ویلالگے اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close