Featuredاسلام آباد

وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھا جائے : صدر پاکستان

صدرمملکت نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں

اسلام آباد: صدرمملکت نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھا جائے ، اس وقت عالمی برادری عالمی امن کی جانب بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔

عارف علوی نے بیان میں کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں۔

عارف علوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین کے مسلسل الحاق، غیر قانونی بستیوں، غیر متناسب ردعمل اور قتل عام کا نتیجہ امن کی جانب نااُمیدی اور عدم پیش رفت ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھا جائے ، اس وقت عالمی برادری عالمی امن کی جانب بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close