اسلام آباد

نو مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کا نتیجہ تھے : صداقت عباسی

اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری سے پہلے جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ تھا ، نو مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کا نتیجہ تھے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گرفتار کرتے ہوئے صداقت عباسی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پانچ روز قبل یعنی چار مئی کو جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ 7 مئی کو فیصلہ ہوا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئی ایس آئی آفس اور جی ایچ کیو پر دھاوا بولنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ہماری لڑائی اسٹیبشلمنٹ سے ہے، چھ مئی کی ریلی نکالنے کا مقصد بھی اسٹیبشلمنٹ کو پیغام دینا تھا۔
صداقت عباسی نے کہا کہ ’نو مئی کے بعد میں ایک ماہ تک دوست کے گھر میں روپوش رہا اور پھر اہل خانہ کے ساتھ خاموشی سے گلگت چلا گیا تھا‘۔

صداقت عباسی نے اسی پروگرام میں عثمان ڈار کی طرح سیاست اور تحریک انصاف کو خیر باد بھی کہا اور کہا کہ وہ ملکی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی طرح سے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما عثمان ڈار بھی اچانک ٹی وی پر آئے اور ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے نو مئی کے واقعات کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا اور مختلف دعوے بھی کیے تھے جبکہ پروگرام کے دوران ہی انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close