کربلا غزہ میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی پراُترآئی، شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزارسے تجاذب کرگئی۔
غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
مغربی کنارے میں غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر بھی ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی، غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد یرغمال اسرائیلیوں کی بھی لاشیں ملنے لگیں۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان کے مطابق غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔