Featuredکھیل و ثقافت
ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں پاکستانی ٹیم نے اپنی روایات برقرار رکھی
بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کر کرتے ہوے 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی
ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کر کرتے ہوے 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی
بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی
پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے، امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔
30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رن پر سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور بقیہ بلے باز مجموعی اسکور میں صرف 36 رن کا اضافہ کرسکے۔
سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔