اسلام آباد

اسرائیل فلسطین پر مکمل قبضے کا منصوبہ بنا رہا ہے ، اسرائیل جلاد بنا ہوا ہے

امریکا اور برطانیہ اسرائیل کی بھرپور حمایت کررہا ہے، اب تک سیز فائر کی کوئی بات شروع نہیں ہوئی

اسلام آباد: فلسطین کے اسپتال سرد خانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کو ختم کرنے کے درپہ ہے، اسرائیل فلسطین پر مکمل قبضے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، سیز فائر کے لیے عالمی سطح پر کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے، اسرائیل فلسطین پر مکمل قبضے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال مزید کشیدہ ہوتی جارہی ہے، عالمی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بچوں، خواتین اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیل فاسفورس بم استعمال کررہا ہے، فلسطین کے اسپتال سرد خانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کو ختم کرنے کے درپہ ہے، اسرائیل فلسطین پر مکمل قبضے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم بند ہونے تک صورتحال معمول پر نہیں آسکتی ، سب سے پہلے سیز فائر کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، اب تک سیز فائر کی کوئی بات شروع نہیں ہوئی ہے، امریکا اور برطانیہ اسرائیل کی بھرپور حمایت کررہا ہے، اسرائیل جلاد بن کر فلسطین پربم برسارہا ہے، اسرائیل اندر سے تقسیم کا شکار ہے، اسرائیلی نیتن یاہو کو پسند نہیں کرتے، ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں، عالمی جنگ کا خاتمہ بھی مذاکرات سے ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close