انٹرٹینمنٹپنجاب

معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور: ہائیکورٹ نے ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم اور اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی ورکر معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا.
لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اور ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں.

عدالت نے مزید 6 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کیں جبکہ نامزد ملزم سفیان کی ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی.

فیصلہ سنائے جانے کے وقت خدیجہ شاہ کے خاوند ، والدہ بہن سمیت دیگر رشتہ دار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے. عدالتی فیصلے کے بعد خدیجہ شاہ کے خاوند کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے انہیں انصاف مل گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close