جینیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے غزہ سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
جینیوا میں اسرائیل کے عزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، جس میں برازیل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کیلیے تنازع روکنے سے متعلق قرار داد پیش کی۔
برازیل کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری مسودے پر دو بار ووٹنگ میں تاخیر ہوئی جس کے بعد 12 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس اور برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا اور امریکا نے قرارداد کو اپنا صوابدیدی حق استعمال کرتے ہوئے ویٹو کردیا۔