اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملے کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملے کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو میں خالد مشعل کا کہنا تھاکہ حماس کے پاس متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں، اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر کو زمین، فضا اور سمندر کے راستے اسرائیلی علاقوں پر حملے کیے۔ ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ حماس نے درجنوں اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ غزہ لے گئے