الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔
دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے، ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں تاہم مجھے اچھی امید ہے۔ چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت اضطراب کی صورتحال ہے۔ ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور پہلے بھی کہا کہ سب اللہ پر چھوڑا ہے اب بھی اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے۔ وہ پاکستان جہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا تو خود ہونا ہے کسی نے نہیں کرنا۔ آج ملک پیچھے چلا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔