دنیا

نام نہاد بڑی جمہوریت کے دعویدار ہوئے بے نقاب، بھارت میں 2 کروڑ غلاموں کا انکشاف

نیو دہلی: واک فری فاونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2کروڑ غلاموں کا انکشاف ،انٹیلی جنس بیورو نے نریندرمودی کو خبردار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واک فری فاونڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 4کروڑ غلام موجود ہیں جبکہ ان غلاموں کا حصہ جوکہ 2 کروڑ بنتا ہے وہ صرف بھارت میں ہے۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 27 کروڑ لوگ اس وقت بھارت میں غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی انٹیلی جنس بیورونے اس حوالے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی خبردار کردیا ہے۔واضح رہے کہ رپورٹ کی وجہ سے بھارت اور مودی حکومت عالمی دنیا میں شدید مشکل میں پھنس سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close