پنجاب

خدیجہ شاہ کو تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور عدالت طلب

لاہور: عدالت نے خدیجہ شاہ کو تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور کو طلب کرلیا ، خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کیے جانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی 

ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے سی سی پی او لاہور کو 27 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت کے تحریری حکم کے مطابق سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ۔ سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا، لہٰذا سی سی پی او لاہور خود پیش ہوکر وضاحت دیں۔

خدیجہ شاہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جسٹس علی باقر نجفی نے جاری کیا۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کیے جانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close