کھیل و ثقافت
پاکستان کی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جانے کی امید دم توڑ گئی
جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اوپنر عبداللہ شفیق 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 مارکو جانسن نے 3 ، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔