جماعت اسلامی کے گزشتہ شام اسلام آباد سے گرفتار تمام کارکنان رہا
گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیاتھا
جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا سمیت تمام کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے گزشتہ شام اسلام آباد سے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کر دیا جبکہ انتظامیہ نے غزہ مارچ کے لیے ضبط سامان بھی واپس کر دیا۔
جماعت اسلامی کا اعلان کردہ غزہ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور اختتام ایمبیسی روڈ امریکی سفارتخانہ پر ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی ساڑھے چار بجے مارچ سے خطاب کریں گے۔
گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوران حراست ایک رہنما کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا۔
مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے راستوں اور گزر گاہوں پر کیمپ لگائے گئے جبکہ تیاری شروع کی گئی تو پولیس نے انہیں روک دیا اور تمام سامان کو ضبط کر کے کیمپ اکھاڑ دیے۔