ایپل آئی فون 7 میں بڑی تبدیلی کے لیے تیار
یپل کا نیا آئی فون 7 ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا مگر اس میں انقلابی ڈوئل لینس کیمرے کی شمولیت لگ بھگ یقینی نظر آتی ہے۔
اس سے پہلے ایپل کے لیے کیمرہ لینس بنانے والی کمپنی سونی نے اس فیچر کی پیشگوئی کی تھی اور اب کمپنی
سے معلوم ہوا کہ یہ کس طرح کام کرے گا۔
ایک کیمرہ لینس روایتی تصویر کے لیے ہوگا جبکہ دوسرے لینس سے کسی خاص چیز پر زوم کیا جاسکے گا اور ان دونوں کیمروں کی تصاویر اسکرین پر 2 سیکشنز میں نطر آئیں گی۔
پیٹنٹ کے مطابق صارف بیک وقت دونوں کیمروں سے تصاویر یا ویڈیو کا کام لے سکیں گے بلکہ ان کا دل کرے تو ایک سے تصویر اور دوسرے سے ویڈیو بناسکیں گے۔
ایپل نے کچھ عرصے قبل ہی ایک کمپنی کو بھی خریدا تھا جو اس ڈوئل کیمرہ سسٹم پر کام کررہی ہے تاکہ صارفین کو بہترین معیار کی تصاویر لینے کا موقع مل سکے۔
پیٹنٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں کیمروں کو بیک وقت استعمال کرنے کے بعد ایپل کی ٹیکنالوجی ان تصاویر کو منفرد انداز میں یکجا کردے گی اور انہیں اسپلٹ اسکرین ویو پر دیکھا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ آئی فون سیون میں ایپل کی جانب سے ڈیزائن سمیت متعدد تبدیلیاں کیے جانے کا بھی امکان ہے جس کی اطلاعات وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔