دنیا

بچہ بغل میں، الزام پاکستان پر: امریکیوں کے قریب دندناتے طالبان

کابل: افغانستان میں کھربوں ڈالر خرچ کرنے اور اپنی تاریخ کی طویل ترین جنگ لڑنے کے بعد ’سپرطاقت‘امریکہ نے کس قدر کامیابی حاصل کی ہے اس کا بھانڈا گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو نے پھوڑ دیا ہے اور امریکہ آئے روز پاکستان میں طالبان کے ٹھکانوں کا جو شوشہ چھوڑتا رہتا ہے اس کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔ ملٹری ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لانگ وار جرنل (Long War Journal)نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان طویل قافلے کی شکل میں گاڑیوں پراتحادی افواج کی بمباری سے بے خوف ہو کر کھلے عام سفر کررہے ہوتے ہیں۔ قافلے کی درجنوں گاڑیوں میں کئی بکتربند گاڑیاں بھی شامل ہوتی ہیں جو امریکی ساختہ ہیں اور امریکی فوج کے زیراستعمال ہیں۔ طالبان نے کئی Humvees گاڑیوں میں تبدیلی کرکے ان پر اینٹی ایئرکرافٹ گنیں، مشین گنیں اور ایس پی جی 9رائفلیں نصب کر رکھی ہوتی ہیں اور ان تمام گاڑیوں پر طالبان کے جھنڈے لہرا رہے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بنیادی طور پر یہ 33منٹ کی ویڈیو طالبان کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ تاہم میڈیا اس میں سے صرف 2منٹ کی ویڈیو ہی دکھا رہا ہے۔ اس ویڈیو سے دنیا پر یہ بھی عیاں ہو گیا ہے کہ طالبان کو پاکستان میں ٹھکانے حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ افغانستان میں خفیہ ٹھکانے بنانا تو درکنار، کھلے عام بھی گھوم سکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی اتحادی افواج اور افغان فورسز نے فضائی کارروائیوں میں کئی گنا اضافہ کر رکھا ہے۔ان کی طرف سے گزشتہ تین سالوں کی نسبت رواں سال کہیں زیادہ فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close