واشنگٹن: امریکہ کی اوہائیو جوہری آبدوز مشرق وسطی کے قریب پہنچ گئی ہے۔
امریکی مرکزی کمان سینٹ کام نے ایکس پر مشرق وسطی کے لیے روانہ کی گئی جوہری آبدوز سے متعلق پوسٹ جاری کی ہے
امریکی سینڑل کمانڈ(سینٹ کام) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیرنگرانی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
On November 5, 2023, an Ohio-class submarine arrived in the U.S. Central Command area of responsibility. pic.twitter.com/iDgUFp4enp
— U.S. Central Command (@CENTCOM) November 5, 2023
اس پوسٹ کے مطابق، پانچ نومبر کو اوہائیو قسم کی ہماری آبدوز سینٹ کام کی ہدایات پر علاقے میں پہنچ چکی ہے۔
امریکہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک دو طیارہ بردار بحری جہاز علاقے میں روانہ کر چکا ہے۔