باچا خان یونیورسٹی کا شہدائے اے پی ایس کے برابرمعاوضہ دینے کا مطالبہ
باچا خان یونیورسٹی کے طلباءکایونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کے لئے منصفانہ امداد کا مطالبہ کردیا۔،
طلباءنے یونیورسٹی کو تالے لگا دیئے ہیں اور مطالبہ کیاہے کہ جب تک دہشت گردی کا شکار ہونے والے یونیورسٹی شہداء کواے پی ایس جیسا پیکج نہیں ملے گا تالے نہیں کھولیں جائیں گے۔
یونی ورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلباءکو مزاکرات کی پیشکش بھی کی تاہم طلباءنے مزاکرات سے بھی انکارکردیا
رواں سال 20 جنوری کو مسلح دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اساتذہ اورطلبہ سمیت 21 افراد شہید ہوئے تھے۔
دسمبر 2014 میں دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر انسانیت سوز حملہ کیا تھا جس میں 134 بچوں سمیت 145 افراد مارے گئے تھے۔
اے پی ایس حملے کے ملک میں سیکیورٹٰی پالیسی میں مکمل تبدیلی دیکھنے میں آئی تھی، پھانسیوں پرسے پابندی ختم کرنے سمیت دہشت گردوں کے خلاف ملک کے طول وعرض میں ہرممکن کاروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا