تجارتسندھ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور قیمت ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 172 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگیا۔
گزشتہ 2 دنوں (پیر اور منگل) کے دوران سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، جس کے بعد آج بدھ کے روز عالمی نرخ برقرار جب کہ مقامی سطح پر قیمت بڑھ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close