بلوچستان

بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

کوئٹہ: بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ ن، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمیعت علماء اسلام میں انتخابی اتحاد کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن میں اتحاد کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد ہونے پر تینوں جماعتیں مل کر بلوچستان میں الیکشن لڑیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے فیصلہ مذاکرات میں ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بی اے پی کے جام کمال ن لیگ کے وزیراعلیٰ بنانے کی شرط پر پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، جبکہ جے یو آئی نے عبدالغفورحیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط رکھ دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close