انٹرٹینمنٹ

شادی کے اگلے دن ہی ٹک ٹاکر علیزہ سحر اسلحے کی نمائش کرنے پر شوہر کے ہمراہ گرفتار

 معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے دن ہی شوہر کے ہمراہ گرفتار ہوگئیں۔

حال ہی میں علیزہ سحر نے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے، سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی ہیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی ہے۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔

علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کروانے والے کے خلاف اُن کے شوہر نے قانونی کارروائی کروانے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے، اسی دوران اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ علیزہ سحر کو اُن کی شادی کے اگلے دن ہی پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دراصل، علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسلحے کی نمائش کررہے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق، علیزہ سحر اور اُن کے شوہر نے گرفتاری کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ  ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close