Featuredخیبر پختونخواہ

نئے نگران وزیراعلیٰ کے بعد خیبرپختونخوا کی 9 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

پشاور: خیبرپختونخوا کی 9 رکنی نگران کابینہ نے بھی حلف اٹھالیا، گورنر حاجی غلام علی نے وزراء سے حلف لیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی موجود تھے۔
بحیثیت نگران صوبائی وزیر حلف اٹھانے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، انجینئر عامر ندیم درانی، انجینئر احمد جان اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں جبکہ سابق وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے حلف نہیں اٹھایا جو بعد میں حلف اٹھائیں گے۔
تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کابینہ ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد صوبے میں پیدا ہونے والا آئینی بحران مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close