اسلام آباد
حکومت نے عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری کی درخواست چیئرمین نیب نے کی تھی۔
حکومت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت جیل ہی میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزارت قانون نے جیل ٹرائل سے متعلق سرکولیشن سمری وزیراعظم کوارسال کی تھی ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جیل میں کیے جانے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، جس کے بعد وزارت قانون نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج محمد بشیر کریں گے، جس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔