لاہور: ڈیزل کی6 روپے47 پیسے فی لیٹر کمی کے باوجود ریلویز کے مسافر ٹرینوں کے کرایے برقرار ہیں۔
30 ستمبر سے 15 نومبر 2023 کے درمیان ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 32روپے 47پیسے کمی ہوئی۔ 45روز میں تیسری بار ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ریلویز نے کرایے کم نہ کیے۔
یکم اگست سے 15 ستمبر کے دوران ریلویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر مجموعی طور 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔