پنجاب
کل لاہور میں غزہ مارچ ہوگا ، غزہ معاملے پر او آئی سی سے بہت توقعات تھیں : سراج الحق
لاہور: ہمیں او آئی سی اجلاس سے توقع تھی کہ فلسطینی فنڈ کا اجراء کیا جائے گا۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ غزہ معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے بہت توقعات تھیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ہمیں او آئی سی اجلاس سے توقع تھی کہ فلسطینی فنڈ کا اجراء کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں بجلی اور خوراک دستیاب نہیں جبکہ بچوں کو آکسیجن نہیں مل رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے عوام غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، کل لاہور میں غزہ مارچ ہوگا۔