Featuredاسلام آبادتجارت
کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر
اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا
اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپیہ 52 پیسہ فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اضافی سرچارج کو منظور کیا ہے، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023ء سے دسمبر 2024ء تک کے لیے لاگو ہوگا۔
اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیپرا اتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا، وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹی فکیشن جلد جاری کردے گی۔