فلسطینیوں کو تحفظ دیئے بغیر اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا غزہ میں اسرائیلی بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکت بہت زیادہ ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیلی حکومت کو پرتشدد آباد کاروں پر بھی کریک ڈاؤن کرنا ہوگا،یہودی آباد کار فلسیطنیوں کو قتل کر رہے ہیں یہ اچھا نہیں ہورہا۔
ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا ان کو گرفتار کرنا کافی نہیں، مقدمہ چلا کر سزا بھی دینی چاہیے،ڈیوڈ کیمرون نے مغربی کنارے کا دورہ کیا اور فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کی۔