پنجاب
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اپنی سیاسی موت کو دعوت دی
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی دن میں وزیراعظم اور رات کو مرید کا روپ دھار لیتے تھے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی۔
آئی پی پی کی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ ہم تھانے اور کچہری کی سیاست کو ختم کرنے آئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دن میں وزیراعظم اور رات کو مرید کا روپ دھار لیتے تھے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ صبح پارٹی مؤقف میڈیا میں بتاتے تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔