سندھ
متاثرہ شاپنگ مال کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں ہے، اس سے ( کے ایم سی) کا کوئی تعلق نہیں
کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شاپنگ مال میں آتشزدگی کے کیس میں فائر بریگیڈ کو نامزد کرنے پر برہم ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے کہا کہ متاثرہ شاپنگ مال کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں ہے، اس سے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مال کا نقشہ کے ایم سی یا ایس بی سی اے نے نہیں کنٹونمنٹ بورڈ نے منظور کیا تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شاپنگ مال سے محصولات کنٹونمنٹ بورڈ لیتا ہے اور عمارت کو ریگولرائز بھی کنٹونمنٹ بورڈ نے کیا۔
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں آتشزدگی کی ایف آئی آر درج کروانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
گزشتہ روز راشد منہاس روڑ پر جوہر موڑ کے قریبی شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے میں 11 اموات ہوئی تھیں۔